امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پی آئی اے کے طیارے کی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے طیارے کی تباہی کی تحقیقات اور حقائق کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کیاہے۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی طیارے کی تباہی پر دکھ اور افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔