پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ ٹھکانوں کی فراہمی بند کرے،امریکی سیکریٹری دفاع کی ہرزہ سرائی

175

امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی بند کرنا ہوگی ، پاکستانی لیڈوں سے کہہ چکا ہوں کہ اس طرح کی دہشتگردی پاکستانی ریاست کیلئے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی بند کرکے تاریخی تبدیلی لائے ۔ایشٹن کارٹر نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنابند کردے جو افغانستان کو غیر مستحکم،امریکی فوجیوں کیلئے خطرہ اور بھارت پر حملے کرتے ہیں۔یہ ضروری ہے کہ پاکستان اس چیز کو محسوس کرے جو ہم نے اس سے کہا ہے ۔میں نے پاکستانی لیڈوں سے کہا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردی پاکستانی ریاست کیلئے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے ۔یہ ایک تاریخی تبدیلی ہوگی مجھے امید ہے کہ وہ وقت کے ساتھ اس پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے ۔