دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

171

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن جمعہ کو منایا جارہا ہے۔

 رواں سال اس دن کا موضوع‘‘ترقی اور امن و استحکام کیلئے بدعنوانی کے خلاف اتحاد’’تھا، انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں اس ناسور کے خلاف آگہی پیدا کرنا اور مربوط کوششیں یقینی بنانا ہے۔ 2003ء سے اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت ہر سال 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اہم مقامات اور عمارتوں پر بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے جبکہ لوگوں میں سٹیکرز بھی تقسیم کئے گئے جن پر بدعنوانی کے خلاف پیغامات درج تھے، اس دن کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں اور سیمینارز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔