آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

193

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال اور آئی ایس آئی کے قومی سلامتی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے استحکام میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا ۔

 قبل ازیں جب آرمی چیف آئی ایس پی آر کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔