مقبوضہ کشمیر،مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال،متعدد زخمی

191

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے آرونی میں علاقے حسن پورہ کے مقام پر دھماکہ خیزم مواد سے پانچ گھروں کو مسمار کیا جنکے ملبے سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے تین نوجوانوں کو جمعرات کے روزضلع کے علاقے آرونی میں حسن پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جبکہ ایک شہری کو آرونی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہریوں کے قتل کے خلاف علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے تھے جن کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے کولگام میں ایک سرکاری ملازم کو اس وقت سخت تشدد کا نشانہ بنایا جو وہ سرکاری دفتر سے واپس اپنے گھر جارہا تھا ۔ قابض فورسز نے علاقے میں خواتین مسافروں کو بھی ہراساں کیا۔