پاکستانی روپیہ ایک بار پھر گراوٹ کا شکار

173

انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ ایک بار پھر گرواٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید104.80روپے سے بڑھ کر104.82روپے اورقیمت فروخت104.85روپے سے بڑھ کر104.87روپے پرجاپہنچی اسی طرح20پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید107روپے سے بڑھ کر107.20روپے اورقیمت فروخت107.20روپے سے بڑھ کر107.40روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں1.55روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید114.80روپے سے کم ہو کر113.25روپے اورقیمت فروخت116.30روپے سے کم ہو کر114.75روپے پرآگئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید135روپے سے گھٹ کر134.50روپے اورقیمت فروخت136.50روپے سے گھٹ کر136روپے ہوگئی ۔