ترکی نے شامی فوجیوں کی مدد کے لئے تین سوکمانڈو شام روانہ کر دئیے

226

ترکی نے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف نبرد آزما شامی فوجیوں کی مدد کے لئے مزید تین سوکمانڈو شام روانہ کیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ان کمانڈوز کو شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف برسرپیکار ترکی کے فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے مدنظر بھجوایا گیا ہے۔ اندلس نیوز ایجنسی کے مطابق ان کمانڈوز کو ترکی مغربی صوبے ڈنیزیلی میں قائم ای فوجی بیس سے ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی نے رواں سال اگست میں شام کے سرحدی قصبوں جارا بیلاس، الراعی اور دابق کو دولت اسلامیہ سے واگزار کرانے کے لئے فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ اس کارروائی کے دوران اب تک 19ترک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔