سولومن جزائر میں6.9 شد ت کے آفٹر شاکس

235

سولومن جزائر میں ایک روزقبل کے زوردار زلزلہ کے بعد ہفتہ کی علی الصبح دوبارہ زلزلہ آیا جس کی شدت 6.9 درجے تھی۔

 ذرائع ابلاغ نے مقامی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ اس زلزلہ سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ اور کوئی بھی شہری نے اپنے گھر سے فرار نہیں ہوا۔

امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ سولومن جزائر کے تازہ ترین زلزلہ کا مرکز صوبائی دارلحکومت کیاکیرا کے مغرب میں 90 کلومیٹرز کے فاصلے پر تھا ۔ اور یہ زلزلہ 10 کلومیٹر ز کی گہرائی میں آیا۔

دریں اثناءبحرالکاہل میں سونامی کی اطلاع دینے والے مرکز نے کہا ہے کہ حالیہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم سمندر میں 0.3 میٹر بلند لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔ مقامی پولیس حکام کا کہناہے کہ حالیہ دوسرے زلزلہ میں کیس قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا اور سب ٹھیک ہے۔