ویرات کوہلی اس سال کے سب سے کامیاب بلے باز

165

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سال2016 ء کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں مجموعی طورپر2492رنزبنائے جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ میں1112،ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں739اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں641رنزبنائے۔

دوسرے نمبرپرانگلینڈکے جوئے روٹ نے2399رنزبنائے جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ میں1306،ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 796اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں297رنزبنائے ۔تیسرے نمبرپر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے2186رنزبنائے جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ میں560،ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں1388اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں238رنزبنائے۔