چین نے مو سمیاتی سیارہ فون یون چار کامیابی سے خلا میں چھوڑ دیا

161

چین نےسیکنڈ جنریشن کا مو سمیاتی سیارہ فون یون چار کامیابی سے خلا میں چھوڑ دیا ،سیارہ زیادہ بہتر موسم کی پیشگوئی کرنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کا فون یون چار نامی موسمیاتی مصنوعی سیارہ مغربی چین کے سی چھانگ لانچنگ سینٹر سے خلا میں چھوڑ دیا ہے۔ چین کے قومی خلائی بیورو کے مطابق یہ چین کی سیکنڈ جنریشن کا موسمیاتی سیارہ ہے جو زیادہ ٹھیک طرح سے موسم کی پیشگوئی کرنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے چین نے کل چودہ موسمیاتی سیارے چھوڑے ہیں۔ اس وقت چین کی فون یون نامی سیریز کے موسمیاتی سیارے70سے زیادہ ملکوں اور علاقوں کے2ہزار5 سے زیادہ اداروں کو موسمیاتی سروس فراہم کر رہے ہیں۔