گیس کی قلت،سندھ میں سی این جی سٹیشن بند کرنے کا اعلان

238

سوئی سدرن نے گیس کی قلت کے باعث12گھنٹوں کیلئے سندھ بھر کے سی این جی سٹیشن فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سسٹم میں اچانک گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی گیس کی قلت کے باعث دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن بند رہیں گے۔