پچیس سال کے آسیب کا شکار کراچی میں امن قائم ہورہا ہے،سعد رفیق

220

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پچیس سال کے آسیب کا شکار کراچی میں امن قائم ہورہا ہے،امن و امان کی بحالی میں سکیورٹی اداروں کا اہم کردار ہے، آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے‘ پاکستان میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور فعال ہے۔

وہ اتوار کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات کام کررہے ہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے لوڈشیڈنگ کے بحران کے حل کی منزل قریب آگئی ہے ‘ پاک فوج دہشت گردوں کا تعاقب کررہی ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ پچیس سال کے آسیب کا شکار کراچی میں امن قائم ہو رہا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی بحالی میں سکیورٹی اداروں کا اہم کردار ہے آئندہ نسلوں کو خوشحالی،روشن اور مستحکم پاکستان دیں گے۔ پاکستان میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور فعال ہے۔ ملک میں جمہوریت قائم ہے نظام میں ہر وقت بہتری کی گنجائش رہتی ہے دہشت گرد آج چھپتے پھر رہے ہیں۔