خانپور کے قریب پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن 

113

شکار پور کی تحصیل خانپور کے قریب پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن ، 5 ملزموں سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا، گرفتار افراد سے اسلحہ برآمدکرلیا۔

 شکارپور کی تحصیل خانپور کے قریب پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی لی ۔ پولیس نے 5 مطلوب ملزمان سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ، ایس ایس پی شکار پور عمر طفیل کے مطابق 12 ربیع الاول پر امن کو برقرار رکھنے اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کی جس میں پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پسٹل اور 2 بندوقیں برآمد ہوئیں ، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔