کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال کے انٹرنیشنل سیزن کا اعلان کردیا

148

کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال کے انٹرنیشنل سیزن کا اعلان کر دیا ہے،کینگروز ایشیز کے ساتھ ساتھ سہ فریقی ٹی 20 سیریز بھی کھیلیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے 2017۔18 انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے ، شیڈول کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز 23 نومبر 2017 سے ہو گا۔روائتی حریفوں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے جبکہ ایشیز میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 2دسمبرسےایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔فروری 2018میں سہہ فریقی ٹی 20 سیریزکھیلی جائے گی ، انگلینڈ ،آسٹریلیااور نیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،ٹی20سہ فریقی سیریزکی میچ آسٹریلیااورنیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔