ڈالر کی قدر میں اضافہ

161

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافہ سے 107 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی خریداری کے باعث 5 ڈالر اضافے سے 104 روپے 83 پیسے ہوگیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 107 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کا فرق 3 روپے کے قریب پہنچ گیا۔