ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

157

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوسستاہوگیا۔

منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں2ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1158ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی 49 ہزار800 روپے سے کم ہوکر49 ہزار700 روپے پرآگئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار600روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پربرقراررہی ۔