ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کی قیمت 50لاکھ روپے

162

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات کرنے والوں کیلئے ایک چیرٹی ویب سائٹ ’’ چیرٹی بز‘‘ نے انوکھی پیش کش متعارف کر ادی،ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کے خواہش مند افراد کو اس خواہش کے تکمیل کیلئے 50لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ایک چیرٹی ویب سائٹ چیرٹی بز نے انوکھی پیش کش متعارف کر ائی ہے جس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کے خواہش مند افراد کو اس خواہش کے تکمیل کیلئے 50لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے آفر پیش ہونے کے 11روز کے دوران 10بولیاں لگ چکی ہیں تاہم ابھی تک زیادہ سے زیادہ 18لاکھ 50ہزار کی آفر دی گئی ہے۔

 کامیاب بولی دینے والے شخص کو ایوانکا ٹرمپ کیساتھ ہوٹل میں 30سے 40منٹ تک کافی پینے کا موقع میسر آئے گا تاہم یہ ملاقات 2017کے اوائل میں شیڈول ہو گی ۔ کامیاب بولی دینے والا ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ ٹرمپ ٹاور یا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں بیٹھ کر کافی پی سکے گا۔

چیرٹی بز ویب سائٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی وجہ کی بنیاد پر کامیاب بولی دینے والے کا نام منسوخ کیا جا سکتا ہے اور ٹرمپ آرگنائزیشن معمولی سے شک کی بناپر کسی کو بھی کافی ڈیٹ کی اجازت دینے سے منع کر سکتا ہے ۔ملاقات کے دوران ٹرمپ کی بیٹی کو اپنے ساتھ ایک فوٹو گرافر ہوٹل میں لانے کی اجازت ہو گی جبکہ ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ خفیہ سروس کے ارکان بھی موجود ہونگی۔