پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

143

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روز نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز نمایاں کاروباری تیزی کیساتھ اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کی نئی حد کو چھولیا جبکہ 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کیساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ46185پوائنٹس کی سطح پر بند ہو ا اس طرح اسٹاک مارکیٹ نے46271پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھوکر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے صرف ایک روز بعد ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس45900 ،46000 اور46100 پوائنٹس کی تین بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔سرمایہ کار بینکنگ،اسٹیل ،سیمنٹ ،ایئر لائن اور ٹیلی کام سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرم رہے اور مستقل کے سودوں میں نہ صرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ نئی سرمایہ کاری میں بھی حصہ لیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ماہرین اس وقت بلندیوں کی نئی حدوں کو چھو رہی ہے۔

بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں327.38پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس 45857.89پوائنٹس سے بڑھ کر46185.27پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس246.34پوائنٹس کے اضافے سے25027.58پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31418.26ائنٹس سے بڑھ کر31603.73پوائنٹس پربندہوا۔