سونے کی قیمت میں اضافہ

161

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 5ڈالر کا اضافہ رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 1135ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے49500،دس گرام سونے کی قیمت343روپے اضافے سے 42428روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت750روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔