وزارت داخلہ نےچوہدری نثار اور آصف زرداری میں رابطے کی تردیدکردی

197

وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید کردی ۔ ملتوی کی گئی پریس کانفرنس کل(ہفتہ)کو ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق دبئی میں آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطے اور اس کے بعد پریس کانفرنس ملتوی کیے جانے کے دعوے کو وزارت داخلہ کے ترجمان نے مسترد کردیا اور ایسی اطلاعات کو غلط اور بے بنیاد قراردیدیا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کی وجہ سے ملتوی کی گئی کیونکہ اجلاس زیادہ طویل ہوگیاتھا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ اب جمعہ کو شیڈول پریس کانفرنس کل بروزہفتہ ہوگی۔