نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

156

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، نیل بروم اور لوک رونکی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بی جے واٹلنگ، ٹوڈ ایسٹل اور ہینری نکولس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیمسن کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، لوکائی فرگیوسن، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، جیمز نیشم، لوک رونکی، مچل سینٹنر اور ٹم ساؤدی شامل ہیں۔ سنیئر بلے باز روس ٹیلر آنکھ کی سرجری کی وجہ سے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔