مطالعے کی عادت زندگی میں کئی برس کے اضافہ کا سبب بن سکتی ہے،ماہرین صحت

149

امریکہ کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ مطالعے کی عادت زندگی میں کئی برس کا اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔

یلے یونیورسٹی نیو ہیون کے ماہرین کی جانب سے 12سالہ طویل مطالعے میں پچاس سال سے زائد عمر کے تین ہزار افراد کو شامل کیا گیا اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ساڑھے تین گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد میں اس دوران موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوگیا۔

ماہرین نے تحقیق میں شامل افراد سے ان کی صحت اورمطالعے کی عادت کے بارے میں بھی پوچھا اور لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا،پہلا گروہ ان افراد پر مشتمل تھا جو مطالعہ نہیں کرتا تھا،دوسرے گروہ میں ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک مطالعہ کرنے والے افراد اور تیسرے گروہ میں اس سے زیادہ وقت تک پڑھنے والے قارئین شامل تھے جن میں زیادہ تعدد خواتین کی تھی۔

تحقیق میں انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعے میں گزارے وہ کتاب نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں 23 ماہ یعنی 2 سال زیادہ زندہ رہے۔ماہرین کے مطابق ناول کی جگہ اخبارات،رسائل اور جرائد پڑھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ مضبوط نہیں ہوتا،ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ نصف گھنٹہ تک کتاب پڑھنے سے عمرطویل ہو سکتی ہے-