محتاط رہیں،ڈینگی کے بعد ایک اورخطرناک وائرس پھیلنے لگا

146

عوام ہوشیار رہیں، ڈینگی کے علاوہ مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والا ایک اور خطرناک وائرس سامنے آگیا۔

کراچی میں ڈینگی کے بعد مچھروں سے پھیلنے والے ایک نئے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جسے چکن گونیا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ  بیماری گندگی میں پلنے والے مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔اس وائرس میں مبتلا ہونیو الے افراد کو وائرل بخار ہوتا ہے جس کی مدت کم از کم سات دن ہوتی ہے۔ ا س دوران مریض کو تیز بخار کے ساتھ ساتھ پٹھوں اور ہڈیوں میں شدید درد اور کمزوری لاحق ہوجاتی ہے۔ بخار کے دوران کوئی اینٹی بائیوٹخ دوا اثر نہیں کرتی بلکہ ڈاکٹرز پیرا سیٹا مول تجویز کرتے ہیں۔  اسپتالوں میں اس بیماری میں مبتلا سیکڑوں مریض روزانہ لائے جا رہے ہیں۔