لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر

281

لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقررکردیئے گئے ہیں وہ 10 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف کا تقرر کردیا گیا ہے نئے چیف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت ہوں گے جو دس جنوری 2017 ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ موجودہ سربراہ جنرل دلبیر سنگھ 10 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔ جبکہ ائیر مارشل بی ایس دھنوا کو نیا ائیر مارشل تعینات کردیا گیا۔