افغانستان،دو ٹریفک حادثات میں ڈیڑھ درجن ہلاکتیں

232

افغانستان میں ہونے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم اٹھارہ انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ہلاکتوں کے علاوہ اٹھتر سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک حادثہ فرح صوبے میں ہوا۔ اس میں ہرات سے آنے والی ایک مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چودہ ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ فرح صوبے کے گلستان نامی ضلع میں پیش آیا۔ دوسرا حادثہ نمروز صوبے کے دارالحکومت چاخانسْور میں رونما ہوا جہاں دو بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں چار ہلاک اور چھتیس زخمی ہیں۔ دونوں حادثوں میں کئی افراد شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور حادثات معمول ہیں۔