ترکمانستان میں آگ اْگلتا صحرائی گڑھا

186

ترکمانستان کا ایک صحرائی علاقے دروازہ میں زمین میں ایک وسیع گڑھا موجود ہے جو ہر وقت گرم اور روشن رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی خاصیت کی بنا پراسے آگ کا گڑھا اور دروازہ کا گڑھا بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں سے 1950ء کے عشرے میں قدرتی گیس دریافت ہوئی تھی جسے کنواں کھود کر نکالنا شروع کر دیا گیا تھا۔ لیکن 1971ء میں قدرتی گیس کے اس کنویں کا بالائی حصہ ٹوٹ کر گر گیا جس کی وجہ سے یہاں ایک گڑھا بن گیا جس سے قدرتی گیس مسلسل خارج ہو رہی تھی۔

 ماحول میں قدرتی گیس شامل ہونے سے روکنے کے لیے وہاں کام کرنے والوں نے اس گڑھے میں آگ لگا دی جو آج تک مسلسل جل رہی ہے کیونکہ اس جگہ سے گیس کا اخراج جاری ہے۔ 5 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا یہ گڑھا 69 میٹر چوڑا اور 30 میٹر گہرا ہے جو گیس کے مسلسل جلتے رہنے کی وجہ سے گرم اور روشن رہتا ہے۔ اگرچہ اس گڑھے تک پہنچنے کا راستہ طویل اور دشوار گزار ہے لیکن پھر بھی ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں اور خاص طور پر پوری رات قیام کرتے ہیں تاکہ رات کی تاریکی میں اس سے نکلتی ہوئی روشنی اور حرارت سے لطف اندوز ہو سکیں۔