مسلم دنیا کو شام کے بحران کا فوری حل تلاش کرنا ہوگا،ترک وزیر کی جسارت نیوز سے گفتگو

173

یورپی یونین کے لئے ترکی کے نائب وزیر علی ساہین نے مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ شام کے بحران کا فوری حل تلاش کیا جائے۔

جسارت نیوز سے بات کرتے ہوئے علی ساہین نے کہا کہ حلب کا زوال انسانیت کا زوال ہے۔

ترک وزیر نے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانون کو اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور اپنے مسائل کو بیرونی قوتوں کی مدد حآصل کیے بغیر حل کیا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو بیرونی مدد پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے تمام مسائل خود حل کرنے چاہیے۔

علی ساہین نے کہا کہ حلب کی آزادی اور مشرق وسطیٰ کویورپی یونین کی طرز پر بارڈر فری بنانے کے لیے پوری دنیا کو جلدیا بدیرخاموشی ختم کرنی ہی ہوگی۔