آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ والے اسکواڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ کو دوسرے ٹیسٹ کے لئے برقرار رکھا گیا ہے جنہوں نے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ اسکواڈ میں اوپننگ بیٹسمین شان مارش شامل نہیں ہیں۔ وہ انگلی کی چوٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف بھی آخری دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
اسکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈسکومب، نک میڈیسن، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن، جیکسن برڈ اور چاڈ سیئرز شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔