ملکی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا

138

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔

پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1138ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ان شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 49ہزار500روپے سے بڑھ کر49ہزار600روپے ہو گئی اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 42ہزار514روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت 750روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔