جرمن حکومت کا کرسمس مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

168

جرمن دارالحکومت برلن میں کیے جانے والے ٹرک حملے کے باوجود ملک بھر میں کرسمس مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ داخلہ امور کے وفاقی اور صوبائی وزراء کے مابین ٹیلیفون پر ہونے والی ایک گفتگو کے بعد کیا گیا۔ اس دوران سلامتی کے اقدامات کو بھی مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا کہ برلن حملے کے پس منظر اور حملہ آور کے محرکات کے بارے میں آگے چل کر ہمیں جو کچھ بھی معلوم ہو، اْس سے قطعِ نظر یہ بات یقینی ہے کہ کوئی ہم سے ہمارا آزادانہ طرزِ زندگی نہیں چھین سکے گا۔