افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ،8جنگجو ہلاک،2زخمی

192

افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔

منگل کو افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون طیارے کے حملے میں داعش کے 8جنگجومارے گے ۔ڈرون حملہ ضلع ہیسکا مینا میں کیا گیاجہاں شدت پسندوں کو ناری اوبا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ۔حملے میں 2جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ننگرہار صوبے میں داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں سرگرم ہیں جہاں امریکی اور افغان فورسز ان جنگجوؤں کو باقاعدگی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔