کینو کھائیں،آنکھوں کےانفیکشن سے جان چھڑائیں

170

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ روز ایک یا دو کینو کھانے سے آنکھوں کی بینائی تیز اور انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

 یونیوسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں ہر دوسرے شخص کو نزلہ اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے تاہم اگر روزانہ ایک یا دو کینو کھائے جائیں تو سردی کے موسم میں پھیلنے والے وائرل انفیکشن سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کے جوس میں وٹامن سی اور اے وافر موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔روزانہ دو گلاس کینو کا جوس جسم کومختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔کینو کے جوس میں موجود وٹامن سی کیلشیم بڑھانے ، مدافعتی نظام کو فعال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔