داعش نے گزشتہ روز برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک کے زریعے ہونے والے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل برلن پولیس نےگرفتار کیے گئے پاکستانی کو رہا کردیا تھا جسے حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔