انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میں رویندرا جدیجہ کا منفرد ریکارڈ

176

بھارتی آل راؤنڈر رویندرجدیجہ انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میں شاندارآل راؤنڈر کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایک ٹیسٹ میچ میں ففٹی، دس وکٹیں اور چارکیچزلینے والے دنیا کے پہلے آل راؤنڈر بن گئے۔

بھارتی آل رانڈر رویندر جڈیجا نے چنئی میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں اورآخری ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں تین وکٹیں لیں اور دوسری اننگ میں کیریئربیسٹ بولنگ کرتے ہوئے اڑتالیس رنزدیکرسات کھلاڑی آؤٹ کئے، اس طرح لیفٹ آرم اسپنر نے کیریئر میں پہلی بار میچ میں دس کھلاڑی آؤٹ کئے۔انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں بھارت کی واحد اننگ میں جڈیجا نے اکیاون رنزبنائے اور دونوں اننگز میں چارکیچز بھی لئے، جبکہ رویندرجڈیجا نے چنئی ٹیسٹ میں نصف سنچری، دس وکٹیں اور چارکیچز لیکر منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے آل رانڈربن گئے۔