ٹینس سٹار پیٹرا کویٹووا پر قاتلانہ حملہ

173

جمہوریہ چیک کی سٹار پلیئر اور دو مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹووا چوری کی واردات کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی ہو گئیں۔

 ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے 26 سالہ چیک سٹار کے گھر پر چوری کی کوشش کی، کویٹووا نے واردات کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور مزاحمت کی اور اسی دوران چور نے ان پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا ہاتھ بری طرح زخمی ہو گیا لیکن وہ اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہیں۔ کویٹووا کے پروموشنل کارل تیج کے مطابق یہ ایک اتفاقی حادثہ تھا، حملہ آور کویٹووا کو قتل کرنے نہیں بلکہ چوری کرنے کیلئے آیا تھا۔ کویٹووا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقع نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور زندہ بچ جانے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں، انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے لیکن میں جلد ہی فٹ ہو کر دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گی۔