نیو یارک،امریکی شہری نے مسلمان خاتون کے چہرے پر گرم کافی پھینک دی

234

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب بڑھ گیا۔نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کی کافی شاپ میں امریکی شہری نے مسلمان خاتون کے چہرے پر گرم کافی پھینک دی۔ ٹرمپ کی جیت کے بعد گزشتہ دو ماہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی شرح غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے۔

 امریکی اخبار کے مطابق نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کی کافی شاپ میں مسلم خواتین گفتگو میں مصروف تھیں کہ امریکن شہری نے سامنے بیٹھ کر خواتین کو برا بھلا کہنا شروع کردیا جسے خواتین نے نظر انداز کردیا، تاہم امریکی شخص نے خاتون کو دہشت گرد کہتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑا کافی کا گرم کپ اس کے چہرے پر پھینک دیا۔امریکی شہری نے اپنا بیگ بھی پوری قوت سے خاتون کے منہ پر مارا،جبکہ پولیس نے امریکی شہری کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔