ورزش دل کے دورے اور فالج کے خطرات کم کردیتی ہے

165

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن بھر میں 10 منٹ کی ورزش جان لیوا دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔

برطانیہ کے برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔تحقیق کے مطابق روزانہ 10 منٹ کی وزرش دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے اور اس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرمتحرک یا سست افراد میں فالج کا خطرہ کسی حد تک پسینہ بہنے والی سرگرمیوں میں شامل رہنے والے افراد کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہوتا ہے تاہم جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ فالج کا خطرہ کم کرنے ساتھ ساتھ بلڈپریشر، وزن اور ذیابیطس کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے۔