اٹالین سپرکپ فٹبال اے سی میلان نے جیت لیا

163

دوہا میں کھیلے گئے سپرکپ کے فائنل میچ میں اے سی میلان کی ٹیم نے یووینڈس کو دلچسپ مقابلے کے بعد پنلٹی کِکس پر چار تین سے ہرا دیا۔

سپر فٹبال کپ کے میچ میں اے سی میلان اور یووینٹس کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ یووینٹس نے کھیل کے 17ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ میچ کے 38ویں منٹ میں حریف ٹیم نے زبردست گول کی مدد سے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں میچ کے اختتام تک کوئی گول نہ کر سکیں۔ فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلئے پنلٹی کِکس کا سہارا لیا گیا جہاں اے سی میلان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کے بعد تین کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی حاصل کر لی۔