نئی گیند سے بالرز کو مدد ملےگی،پچ کیوریٹر ڈیوسنڈرسکی

155

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے کیوریٹر نےبیٹسمینوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پچ پر نئی بال سے گیند کروانے والوں کے لئے مدد موجود ہے ،بیٹسمین سمبھل کر کھیلیں۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر نے کہاکہ نئی گیندسے فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی بیٹسمینوں کو پہلے 3 دن سنبھل کر کھیلنا ہوگا ،انہوں نے کہا اگر بیٹسمین آرام سے کھیلیں گے توان کے لیے بیٹنگ آسان ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی جی پچ ایسی نہیں ہے کہ آپ پہلی بال سے شارٹس کھیلنا شروع ہوجائیں ۔ڈیوسنڈ رسکی نے اسپن بولنگ کے حوالے سے کہا کہ وکٹ پر اسپنرز کےلیے مدد موجود نہیں ہےاسپنرز گیندٹرن ہونےکی امید نہ رکھیں۔