وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مزار قائد پر حاضری

135
وفاق کی سندھ کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلیے تعاون کی یقین دہانی ،کے ای کے واجبات کی ادائیگی کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
وفاق کی سندھ کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلیے تعاون کی یقین دہانی ،کے ای کے واجبات کی ادائیگی کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے صوبائی وزراء کے ہمراہ بانی پاکستان کی 141 ویں سالگرہ کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےمراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی وطن واپسی پر ان کے مخالفین کو تکلیف ہے۔ آئی جی سندھ کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ملک بھی وزیر خارجہ کے بغیر چل رہا ہے اور بڑے مسئلے بھی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے چار مطالبات پیش کر رکھے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ قائداعظم کے سنہری اصولوں پر کارفرما رہنا چاہئے۔ وہ خود اور ان کی پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین بھی انہیں اصولوں کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ نہ ہونا اس وقت کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ ملک بھی وزیر خارجہ کے بغیر ہی چل رہا ہے۔ رینجرز کے معاملہ پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے منعقد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وطن واپس آنے سے ان کے مخالفین کو تکلیف ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میئرکو اختیارات دینا ان کے بس میں نہیں، اختیارات قانون کے مطابق تفویض کیے جاتے ہیں اور قانون کے تحت انہیں تمام اختیارات حاصل ہیں، اختیارات کارونا رونے کے بجائے کام کرکے دکھائیں۔ آصف زرداری طبیعت کی خرابی کی وجہ سے گذشتہ برس وطن واپس نہیں آ سکے تھے۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ آئی جی سندھ چھٹی پر ہیں۔ ایسا ہوتا ہے کسی کے چھٹی پرجانے سے معاملات رک نہیں جاتے۔ ملک وزیر خارجہ کے بغیر چل رہا ہے اور بڑے مسئلے بھی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے چار مطالبات پیش کر رکھے ہیں۔