پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید دھند،پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر

174

پنجاب کےمختلف علاقوں میں دھندکے ڈیرے برقرار ہیں جب کہ دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے سے موٹروے کو بعض مقامات پر بند کردیا گیا ہے،فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے درجنوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں ،مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعض شہروں میں اتوار کو بھی شدید دھند کا راج رہا،دھند کی وجہ سے موٹروے کو لاہور سے سیال موڑتک بند کردیا گیا ۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس اور جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی، حافظ آباد،میاں چنوں،شور کورٹ، ملتان، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان میں حدِنگاہ صفر رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، میاں چنوں میں دھند کی وجہ سےبائی پاس تلمبہ چوک پر 2 بسوں  میں تصادم ہوا،حادثے میں 13افراد زخمی ہوئے۔