حیدرآباد،گتا فیکٹری کی بھٹی میں گرکر3مزدور جاں بحق

221

حیدرآباد میں گتا بنانے والی فیکٹری کی بھٹی میں گرکر 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ دو گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھٹی کے ٹینک کو کاٹ کرلاشیں نکالی گئیں۔

حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں گتا بنانے والی فیکٹری میں مزدور کام کررہے تھے کہ تین مزدور پاں پھسلنے سے کیمیکل سے بھری بھٹی میں گرگئے۔  واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھٹی کا ٹینک کاٹ کر تینوں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں اللہ رکھا ، ولی محمد اور غلام محمد شامل ہیں ۔