پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین باکسنگ ڈےٹیسٹ کل سےشروع ہوگا

184

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پیر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔

 آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔ یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔