دس سال کے بعد پاکستان کاشمار انتہائی آبی قلت والے ممالک میں ہوگا،ماہرین

245

ماہرین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور آئندہ 10 سال کے بعد اس کا شمار انتہائی آبی قلت والے ممالک میں ہوگا۔۔

 گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر( جی سی آئی ایس سی) کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور 2025ء تک پاکستان کا شمار انتہائی آبی قلت والے ملک کے طور پر ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کا93فیصد پانی زراعت ،4فیصد گھریلو استعمال اور باقی صنعتی شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ آئندہ50 سال کے دوران مغربی ہمالیائی گلیشیئرز میں کمی واقع ہوگی جس سے دریاؤں میں پانی کی سطح مزید کم ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔