کراچی،آصف زرداری کے ساتھی انورمجید کے گھرپر  چھاپا، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

144

سیکورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھی انور مجید کے گھر پر چھاپا مار کربڑی مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ2 گارڈز کو گرفتار کرکے رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔

اتورا کوسیکورٹی اداروں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا ، سیکورٹی پر تعینات 2 سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے چند گھنٹے پہلے رینجرز نے آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع دفاتر پر چھاپے مارے تھے ، اس دوران اہم دستاویزات اور خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلاشنکوف، 4پستول، 9 بال بم اور مختلف اقسام کی 3225 گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد انورمجید اورخواجہ سلمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔