سی پیک پر مسئلہ چین نہیں حکومت کے ساتھ ہے،عمران خان

202

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے مسئلہ چین کے ساتھ نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہے، سی پیک پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں کیوں کہ یہ ایسا منصوبہ ہے جو پورے ملک کو اوپر کی طرف لے جائے گا اور اس سے ہمارے بچوں کا مستقبل سنور جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے خوشحالی آئے گی اور سارا پاکستان کو اس سے فائدہ ہوگا، جب ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو ہم سب کو تکلیف ہوتی ہے لہذا ہمیں وہ مثالی قوم بننا ہے جو اپنے انسانوں کی قدر کرتی ہے اور اقلیتوں کا خیال رکھتی ہے۔ اگر عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں پر نکلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو ادارے، پاک فوج اور سپریم کورٹ نواز شریف کی کرپشن اور اثر سے بچے ہوئے ہیں۔ملک میں اگر کرپشن کرنے والوں کی ٹیم بنائی گئی تو نواز شریف اس کے کپتان اور مولانا فضل الرحمان وائس کپتان ہوں گے۔

اتوار کو  صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح دلیر انسان تھے، انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی، ان کے دشمن بھی مانتے تھے کہ وہ ایماندار انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ ہے، وہ صرف اپنی ذات کے لیے جدوجہد نہیں کررہے تھے بلکہ ہم سب کے لیے جدوجہد کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہم اس لیے قائد اعظم سے محبت کرتے ہیں کیوں کہ وہ دلیر تھے، انہوں نے ہار نہیں مانی بلکہ 40 سال تک جدوجہد کی۔

کرسمس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ‘اقلیتوں کو برابر کے حقوق اور ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے’۔انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو ہم سب کو تکلیف ہوتی ہے لہذا ہمیں وہ مثالی قوم بننا ہے جو اپنے انسانوں کی قدر کرتی ہے اور اقلیتوں کا خیال رکھتی ہے۔

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘میں سی پیک پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں کیوں کہ یہ ایسا منصوبہ ہے جو پورے ملک کو اوپر کی طرف لے جائے گا اور اس سے ہمارے بچوں کا مستقبل سنور جائے گا’۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے خوشحالی آئے گی اور سارے پاکستان کو اس سے فائدہ ہوگا،ں، سی پیک ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو ملک کا مستقبل روشن کردے گا ، سارے پاکستان کو اس سے فائدہ ہوگا، چین ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے، دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمان اپنے حقوق کیلیے کھڑا ہوتا ہے، جانوروں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے، بلوچستان میں اربوں روپے سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں کیونکہ وہاں انصاف نہیں کیا گیا، بلوچستان میں غربت کم ہوتی تو پورے پاکستان کو فائدہ ہوتا، سوئٹزرلینڈ میں چار قومیں رہتی ہیں، کبھی کسی نے علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کیا۔

چین میں ترقی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 35 سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا ہے، دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، آج چین دنیا کی بڑی طاقت ہے، قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلیے ہمیں اپنے غریب افراد کو اٹھانا ہوگا ، 45 فیصد پاکستان کے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور ملک کی اکثریت دو وقت کی روٹی کے لیے ترستے ہیں۔ ہمارا مسئلہ چین سے نہیں ہے، چین ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے۔چین ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور اصل دوست وہی ہوتا ہے۔

سی پیک پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے ہمارا مسئلہ چین کے ساتھ نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ نواز شریف اپنی زبان پر کبھی قائم رہتے ہی نہیں ہیں، انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں وعدہ کیا تھا سی پیک میں مغربی روٹ بنے گا اور خیبر پختونخوا کو فائدہ ہوگا لیکن اب پتہ چلا کہ خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ نہیں مل رہا۔