تیونس،سکیورٹی حکام نے انیس عامری کے بھانجےسمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا

196

تیونس کے سکیورٹی حکام نے برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کرنے والے انیس عامری کے بھانجے کو حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے عامری کے بھانجے کے ساتھ دو اور افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کی عمریں اٹھارہ سے ستائیس برس کے درمیان ہیں۔ تیونسی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام لوگ ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ تیونسی وزارت داخلہ کے مطابق انیس عامری کئی برسوں سے اپنے بھانجے کے نام رقوم روانہ کرنے کے علاوہ انتہا پسندی کی ترویج بھی کرتا رہا تھا۔ عامری اپنی بہن کے بیٹے کو داعش کی ’اطاعت و بیعت‘ کرنے کی ترغیب بھی دیا کرتا تھا۔ تیونسی سکیورٹی حکام نے تینوں مشتبہ افراد کے نام افشاء نہیں کیے ہیں۔