شکاگو:فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک،41 زخمی

165

امریکی شہر شکاگو میں کرسمس کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں سات افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دو دن میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس میں سات افراد ہلاک جبکہ اکتالیس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس واقعات کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہےشکاگو میں دسمبر کے دوران فائرنگ سے 42 افراد مارے جا چکے ہیں۔