ملک میں کریڈٹ کارڈز صارفین کی تعداد 1.45 ملین

149

گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے اختتام پر ملک میں کریڈٹ کارڈز کے صارفین کی تعداد 1.45 ملین تک پہنچ گئی۔

بینکرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران کریڈٹ کارڈز کے صارفین کی تعداد میں 0.22 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال2012ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 1.23 ملین تھی۔ جو مالی سال 2013ء میں 1.08 ملین تک کم ہوگئی تاہم مالی سال 2014ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 1.33 ملین ریکارڈ کی گئی تھی اور اسی طرح 2015ء کے اختتام پر 1.37 ملین صارفین جبکہ گزشتہ مالی سال 2016ء کے اختتام پر کریڈٹ کارڈز کی تعداد 1.45 ملین تک بڑھ گئی۔