بھارت کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ

260

بھارت نے خطے میں روایتی اورسٹرٹیجک ہتھیاروں کو جاری رکھتے ہوئے پیرکوبین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ میزائل تجربہ اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق اگنی فائیوبین البراعظمی میزائل 5ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربہ مقامی وقت کے مطابق 11بجے ایک لانچر ٹرک کے ذریعہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس تجربے کے دوران تمام پیرامیٹرزکو جانچا گیا ہےاور کہا گیا ہے کہ تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔